اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت مسٹر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ملک
میں اقلیتوں کی تعلیم سب سے زیادہ نظر انداز کی گئی لیکن وزیر اعظم نریندر
مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے اب جنگی پیمانے پر مہم چلا رکھی ہے جس
سے اقلیتوں سمیت سماج کے تمام
طبقات کو سستی ، سہل اور میعاری تعلیم مل سکے
گی۔مسٹر نقوی نے یہاں مائناریٹی کمیونٹی ٹیچرس ایسوسی ایسن کے قومی سیمینار میں کہا کہ ٹیچروں کی کمی تشویش کا موضوع ہے۔اس سمت میں بھی مرکزی حکومت نے کئی اہم قدم اٹھائے ہیں لیکن ریاستوں کو بھی اس کے لئے کام کرنا ہوگا۔